پاک ترک معاہدہ،دو طرفہ تجارت کے لامحدود امکانات ہیں وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیرعظم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے ے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آج سامان کی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہونے سے مواقع کی راہیں کھلیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے لامحدود امکانات ہیں  اور یہ معاہدہ 5 بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہمارا مطلب کاروبار ہے۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ایک عظیم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مواقع کے نئے راستے کھلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن