حمزہ شہباز نے پرویز الہی کی وزارت کےخلاف درخواست دائرکردی

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔حمزہ شہباز کی جانب سےنظرثانی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان نےدائر کی ، درخواست میں پرویز الہٰی اورسابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کوفریق بنایا گیا ہے

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پرویزالہٰی کووزیراعلیٰ پنجاب قراردینےکےفیصلےپر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کوآئینی قراردیا جائے۔حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی نقطےکی تشریح،آرٹیکل63اے کی درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری رولنگ کیس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا ، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن