فیس بُک مسینجر میں نیا فیچر متعارف

فیس بُک کے مسینجر پلیٹ فارم کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جو بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔فیس بک مسینجر کے نئے فیچر کی منصوبہ بندی فیس بک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا کی جانب سے کافی عرصے سے کی جارہی تھی اور اب جاکر اس فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔فیس بک میں ابھی میسنجر صارفین کے لیے ای 2 ای ای ٹرن آن کرنے کا آپشن تو موجود ہے مگر ایسا خود کرنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم افراد اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔مگر بائی ڈیفالٹ اس فیچر کی دستیابی سے چیٹ پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا مطلب یہ ہوگا کہ فیس بک کے لیے صارفین کے میسجز کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ وہ پیغامات صرف صارفین کے درمیان رہیں گے۔میٹا نے کہا کہ میسنجر میں محدود صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ فیچر دستیاب ہوگا۔کمپنی کی جانب سے انکرپٹڈ چیٹس کے محفوظ اسٹوریج کی آزمائش بھی کی جارہی ہے تاکہ فون گم ہونے یا نئی ڈیوائس میں چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کیا جاسکے، اس مقصد کے لیے انہیں ایک پن یا کوڈ بناکر محفوظ کرنا ہوگا۔میٹا کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کالز کو بھی میسنجر کے کالز ٹیب میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن