لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری فیفا ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹرفائنل میں سپین نے نیدر لینڈ ز کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا تاہم جیت سپین کی ٹیم کے نام رہی ‘فاتح ٹیم نے دوا یک گول سے کامیابی سمیٹی ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ فاتح ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دوگول سے کامیابی سمیٹی ۔ تیسرا کوارٹر فائنل آج آسٹریلیا اورفرانس جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل انگلینڈ اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائیگا۔
فیفا ویمنز ورلڈ کپ : سپین ‘سویڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Aug 12, 2023