لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب کلر نے پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ویمنز سپورٹس ہاکی لیگ جیت لی۔فائنل میں مد مقابل پنجاب وائٹ کو 4-0 گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔مردوں کے مقابلوں میںپنجاب کلر نے فائنل میں پنجاب وائٹ کوتین دو سے ہرکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فاتح ٹیم کی جانب علی مراد، محمد مبشر شبیر اور سمیع اللہ نے ایک، ایک گول سکور کیا۔پنجاب وائٹ کیلئے عمار راشد اور شازیب خاور نے گول سکور کئے۔تیسری پوزیشن کے میچ میں کے ہی کے کلر نے کے پی کے وائٹ کو پینالٹی شوٹ آﺅٹ پر 4-3 سے شکست دیدی۔مقرر وقت میں میچ 3-3 گول سے برابر رہا، کلر کی جانب سے صلاح الدین، ایمل خان اور یاسر علی نے گول سکور کئے۔کے پی کے وائٹ کی جانب سے عباس احمد، سلیم خان اور امیر حمزہ نے ایک، ایک گول سکور کیا۔پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس نیشنل ہاکی لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر اور مینٹور اولمپیئن شہباز سینئر مہمان خصوصی تھے۔