لاہور(نیوز رپورٹر)ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین سنی ویو کے لیبر لیڈر اور اندرون شہر کی ممتاز سیاسی شخصیت گجر برادری کے روح رواں باﺅ حنیف نے کہا ہے کہ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں مورخہ 14 اگست بروز پیر صبح ساڑھے6 بجے تا 9 بجے تک بمقام وچھوالی گجر چوک اندرون شاہ عالمی میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوگی۔صبح ساڑھے 6 بجے اسماعلیہ جماعت خانہ شاہ عالم سے قافلہ وچھووالی پہنچے گا جہاں شرکاءکا استقبال کیا جائے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا۔ پرچم کشائی ہوگی جبکہ پاکستان خالق چوہدری رحمت علی گجر مرحوم خصوصی طورپر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی لیبر لیڈر خورشید احمد خان مرکزی جنرل سیکرٹری واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین CBA ،خواجہ سلمان رفیق سابق وزیر، قمرالزمان کائرہ رہنما پی پی پی ،محمد اشرف بھٹی ،سینئر تاجر رہنما ، محمدحنیف مسلم لیگی رہنما ملک اعجاز صدر الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ کے علاوہ گجر برادری کی ممتاز شخصیات شہر کی سیاسی سماجی شخصیات بھرپور شرکت کرینگی۔اس سلسلے میں مہمانوں کیلئے حلوہ پوڑی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔