طاقت کا سرچشمہ عوام ،پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے:مخدوم احمد محمود


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام اور کارکردگی کےساتھ ووٹرز کے پاس جائے گی۔ طاقت کا سرچشمہ عوام پر یقین رکھنے والی پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے ہر وقت مقابلے کیلئے تیار ہے۔ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کو تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ جدوجہد میں اگلی صفوں میں رہی۔ صدر آصف زرداری کی بصیرت سے پیپلز پارٹی کو جمہوری نظام تسلسل قائم رکھنے کی ضمانتی جمہوری پارٹی ہونے کے اعزاز پر فخر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ حکومت میں برسراقتدار آتے ہی لیبر و زرعی پالیسی سمیت تعلیمی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرے گی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے صوبائی ملازمین کی تنخواوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کرکے ان کے بنیادی حقوق کی حق تلفی کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک جمہوری تشخص اور اندرون ملک آئینی معاشی انسانی حقوق کی توانا آواز ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن