لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہورضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں۔خوش قسمتی سے پاکستان دنیا کے ان 15 ممالک میں شامل ہے جن کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ خوش قسمتی سے ہماری کل آبادی کا 69 فیصدنوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو بنوقابل لاہور پروجیکٹ سے فنی تربیت دے کر ملک و قوم کیلئے قیمتی اثاثہ بنائیں گے۔ جماعت اسلامی یوتھ لاہور 13 اگست کو لبرٹی چوک پر آزادی نائٹ تقریب کا انعقاد کریگی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان او ربنوقابل پروجیکٹ میں حصہ لینے والے طلبہ شرکت کریں۔ اور 13 اور 14 کی درمیانی شپ یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظیم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کی تکمیل کا عہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آزادی نائٹ جماعت اسلامی یوتھ کے پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں جے آئی یوتھ لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔