آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو ایک ایک بچہ سلام پیش کرتا ہے:مولانا امجد


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک پاکستان اور خطے سے انگریز کو رخصت کرنے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو ایک ایک بچہ سلام پیش کرتا ہے اور ان شہداءکا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پاکستان کی صورت میں آزاد خطہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ جس عظیم مقصد کیلئے پاکستان بنا وہ اسلام کا نفاذ تھا لیکن آج بھی قوم اس نظام کو دیکھنے کیلئے ترس رہی ہے۔ سامراج کے نظام کی وجہ سے قوم اور آنے والی نسلیں بیرونی قرضوں میں جکڑی ہوئی ہیں۔ آئی ایم ایف جیسی قوتیں پاکستان کو قرضے دے کر وطن کے سیاسی اور مذہبی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ناموس رسالت جیسے ایمانی قانوں کے خاتمے کیلئے دباو¿ ڈالتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مختلف مساجد میں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،مولانا نعیم الدین ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...