عوام معاشی حالات کے باعث ذ ہنی مریض بن گئے:اخترڈار


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 14 اگست پر یوم آزادی منانے کی بجائے لوگ ذریعہ معاش پریشانیوں اور معاملات زندگی کے باعث ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں عالم یہ ہے کہ 14 اگست 1947 کو سب سے بڑی ہونےوالی ہجرت کو ہجرت کے بعد آج ہر بندہ پاکستان سے ہجرت کرنے کا خواہاں ہے سوائے چند ہزار چوروں کے اس ملک کو لوٹنے والوں کو پختہ یقین ہے کہ یہ ملک خطروں مےں گھرا رہنا ہے اس لئے انہوں نے اپنے بچوں اپنے کاروبار کو بیرون ملک میں سیٹل کر رکھا ہے ۔قوم فیصلہ کرے کہ نواز ،زرداری ،عمران کو پاکستان کی سیاست سے باہر رکھنا او ر نیک صالح لوگوں کو اسمبلیوں میں بھجوانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

ای پیپر دی نیشن