پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کا چارج سنبھال لیا

Aug 12, 2023

 لاہور(نیوز رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال کا چارج سنبھالتے ہی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر سے ملاقات کی۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے، جن پر فوری عمل درامد کیا جائے گا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ انہیں ہسپتال کے انتظامی امور احسن طریقے سے چلانے کیلئے بھرپور کردارکرنا ہوگا۔ اے ایم ایس و ڈی ایم ایس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔ پرنسپل نے کہا کہ ایم ایس روزانہ کی بنیاد پر ایمر جنسی اور دیگر شعبوں کا خود راو¿نڈ کریں اور جہاں کوتاہی پائی جائے وہاں فوری ایکشن ہونا چاہیے۔ 

مزیدخبریں