جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام ”فضائل صحابہؓ و اہل بیت ؓ کانفرنس“ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ”فضائل صحابہؓ و اہل بیت ؓ کانفرنس“ کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ و امہات المومنین ؓ بل کا سینٹ سے پاس ہو جانا ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے۔ یہ بل پاس ہونا قیامِ پاکستان کے مقاصد کے حصول کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ اس قانون کے عملاً نفاذ سے ملک میں آئے روز ہونے والے افسوس ناک واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ جب تک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سود سے پاک اسلام کا معاشی و اقتصادی اور معاشرتی نظام نافذ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک نہ تو بحرانوں سے نکل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ”فضائل صحابہؓ و اہل بیتؓ “ کانفرنس گذشتہ روز بیگم کوٹ چوک لاہور میں مولانا محمد شریف چنگوانی کی صدارت اور علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کی اعلیٰ سطح کی قیادت علامہ ہشام الٰہی ظہیر، مولانا شریف چنگوانی، علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا یحییٰ عارفی، مولانا خاور رشید بٹ، مفتی عتیق الرحمن علوی، مولانا اسد اللہ سبحانی،علامہ اصغر فاروق، ڈاکٹر عظیم اختر، مولانا ابو بکر صدیق معاویہ، مولانا حبیب الرحمن ضیائ ، مولانا عدیل احمد گرجاکھی، مولاناسیف اللہ خالد، مولانا بشیر احمد خاکی،مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا آصف ربانی، قا ری شفیق الرحمن ربانی، حافظ عمران سعید، مولانا یونس حیدری، حکیم عبد الطیف مدنی کے علاوہ دیگر علمائے و مشائخ نے خطابات کئے۔

ای پیپر دی نیشن