اب ترقی کوئی نہیں روک سکے گا‘ بلاول پی ٹی آئی رہنما یوسف پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارلینز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیلاب کے بعد بحالی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا۔ سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے جا رہے ہیں۔دریں اثناءبلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد آزاد جموں و کشمیر سے پی ٹی آئی رہنما ملک یوسف ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہو گئے ۔ ایل اے 10 کوٹلی 3 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رنر اپ رہنے والے ملک یوسف ، بشارت ملک اور شکیل ملک بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی نوجوانوں کو ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ اور ہر شعبے میں قیادت کے لیے پرعزم ہیں، اب پاکستان کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکے گا۔ بےان مےں انہوں نے کہا کہ ، پی پی پی چیئرمین نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ خوشحال، مضبوط اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے، ہماری نوجوان نسل ہر شعبے اور محاذ پر قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...