راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقوق کی نشاندہی کرتا ہے تمام ڈی سی صاحبان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈویژن کی سطح پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں۔14 اگست کو کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بڑی تقریب ہو گی جس میں اقلیتوں کو بھی خصوصی نمائندگی کی دعوت دی گئی ہے لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور اس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں اقلیتوں کے عالمی دن کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، سی او میونسپل کارپوریشن امجد چوہدری، ڈسٹرکٹ خطیب اقبال رضوی، علامہ اظہار حسین بخاری، پاسٹر عادل، پاسٹر سہیل پرویز، پاسٹر ساجد امین، پنڈت راکیش و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
ہمارے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقوق کی نشاندہی کرتا ہے،کمشنر راولپنڈی
Aug 12, 2023