گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد شاہد عطاری نے کہا ہے کہ معاشرے کے افراد کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ہیں،کوئی بیروزگار ہے تو کوئی تنگدست ہے،جس سے ذہنی تناو¿، دماغی کمزوری اور طرح طرح کی بیماریاں انسان پر غالب ہونا شروع ہوجاتی ہیں، زیادہ تر لوگ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرنے کی بجائے خود کو ناامیدی کی گھاٹی میں گرادیتے ہیں،مسائل کے اندر اللہ تعالیٰ کی ذات سے گڑگڑا کرمدد مانگنی چاہیے۔