صدر مملکت نے پریس بٹن کے ذریعے کارڈیک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Aug 12, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیر پرسن سرور شاہدہ ٹرسٹ مسز شاہدہ سرور نے لاہور کے ہوٹل میں“سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سنٹر اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ”کا ''پریس بٹن'' کے ذریعے سنگ بنیادرکھا۔ جس کے بعد نیا نت کلاں گھکھڑ روڈ گوجرانوالہ میں باقاعدہ کام کا اغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پرسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صدر سرور شاہدہ ٹرسٹ اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی، ڈاکٹر فضل الرحمان، رانا عامر محمود،میاں عصمت اللہ،بی او ایم ڈاکٹر ارسلان، ڈاکٹرسلمان،عمران اختر، میاں افضل اور عمار عرفانی، ڈاکٹر سعید الٰہی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔200 بیڈز کے کارڈیک سنٹر میں امیر اورغریب کو برابر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اڑھائی ارب روپے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے خاص طور پر پاکستان کے صاحب حیثیت افراد اور عوام سے اس کار خیر میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ 

مزیدخبریں