گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچا نا شہباز شریف کا کارنامہ ہے، انتہائی نامساعدحالات اور معاشی مشکلات کے باوجود انہوں نے حوصلہ مندی سے کام کر کے ملک کو تباہی سے بچا لیا، مسلم لیگ ن ہی دوبارہ اقتدار میں آکرملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے بطور وزیراعظم انتہائی کٹھن اور مشکل حالات کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور بالاخر ملک کو معاشی بحالی کی جانب لے آئے ہیں۔شہباز شریف کی قیادت میںاتحادی حکومت نے ملک کو مسائل سے نکالا ہے۔