ڈھوک ہائے بانڈی،محمد خان،صوبیدار حکم داد،نگیال میں سوئی گیس کہ فراہمی کیلئے کام کا آغاز

 کلرسیداں(نامہ نگار)تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل کنوہاکی نواحی بستیوں ڈھوک ہائے بانڈی،محمد خان،صوبیدار حکم داد،نگیال میں سوئی گیس کہ فراہمی کے لیئے کام کا آغاز کردیا گیا،سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر نے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عباسی اور حافظ عثمان عباسی کی کوشوں سے یوسی کنوہا کی ہر بستی اور ہر گھر تک سوئی گیس کی فراہمی کا فیصلہ ہوا ہے اس موقع پرناصربھٹی ،اورنگز یب ،انجم بھٹی،حاجی، راجہ نعمان ظفر ،چوہدری طا رق نے بھی سوئی گیس کی فراہمی پر شاہد حاقان عباسی اور حافظ عثمان  صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن