پیپسیکو پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کا عالمی دن ''روشن کل'' منایا گیا

Aug 12, 2023

اسلام آباد(نا مہ نگار)پیپسیکو پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو  بااختیار بنانے کے لیے خصوصی پروگرامروشن کل کے ذریعے نوجوانوں کا  عالمی دن منایا گیا  فوڈ اینڈ بیوریجز میں دنیا کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک  پیپسیکو پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کا عالمی دن ایک ترقی پسند اور جامع انٹرن شپ پروگرام ''روشن کل'' کے ساتھ منایا گیا۔  پاکستان میں نوجوانوں کی  پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے  کے  حوالے سے یہ  پیپسیکو کا ایک اہم  قدم ہے جو اٹھارہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے الحاق سے بنا ہے۔ اس شراکت میں  کے ایف سی، ہم نیٹ ورک، لکی کور سیمنٹ، اور دراز جیسے جامع کاروباری ادارے شامل ہیں جو پاکستان کے نوجوانوں کو انٹرن شپ مہیا کر رہے ہیں۔ روشن کل پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی اور مساوی مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پیپسیکو پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے ایک ایسا مستقبل ممکن ہو جہاں وہ اپنی کمیونٹیز اور قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔ جو چیز روشن کل کو منفرد بناتی ہے وہ ایک ہائبرڈ اپروچ کے ذریعے پاکستان بھر کے ہر گریجویٹ طالب علم تک پہنچنا، پسماندہ علاقوں کے طلبا  تک رسائی، اور کثیر صنعتی تعاون کو متحرک کرتے ہوئے  پچاس فیصد صنفی تنوع کو یقینی بنانا ہے۔ اس جامع انٹرنشپ پروگرام کو  مخصوص طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ پیشہ ورانہ لرننگ اور کیریئر کی ترقی کے لیے ایک ایسی سوچ پیدا کی جاسکے جو آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہو سکے۔ روشن کل پروگرام  کا مقصد نوجوانوں کے اندر   خصوصیات کو سامنے لانا اور اس حقیقت کو باور کرنا ہے کہ ہر کوئی مہارت، ہنر اور نقطہ نظر کا ایک منفرد مجموعہ اپنے ساتھ لاتاہے جسے سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک غیر معمولی قوت پیدا کرنے کے لیے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔روشن کل انٹرنشپ پروگرام کے پہلے گروپ کے لیے، پاکستان کی  سب سے بڑی جاب ویب سائٹRozee.pk  کے ساتھ شراکت داری میں ایک درخواست  دینے کا طریقہ کار وضع کیا گیا، جس کے ذریعے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں اور پارٹنر تنظیموں کے ماہرین کے مشترکہ پینل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر انٹرنشپس کے لیے اہل طلبا کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب  انٹرنز کو مختلف پارٹنر  تنظیموں میں کام کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے اور انہیں پورے پاکستان میں ماہرین کے ساتھ منسلک ہونے اور ایک نیٹ ورک بنانے کا موقع ملے گا۔   Rozee.pk کے ساتھ اشتراک  کے ذریعے، پیپسیکو پاکستان نے امیدواروں کے لیے درخواست کے عمل کو آسان بناتے ہوئے  ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس سے سابق طلبا کا   ایک بہترین نیٹ ورک بنانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں