منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن، سالٹ ورکز میں گلابی نمک کی درآمدوتیاری بارے معاہدہ

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور سالٹ ورکز کے مابین گلابی نمک کی درآمد اور تیاری بارے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کے تحت حکومتی ادارہ اس کمپنی سے ملکر کام کرے گا  ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ انجینئر اسد احمد چیف ایگزیکٹیو مراکل سالٹ ورکز احمد ندیم ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم حسن اقبال و دیگر اعلی افسران اس موقع پر موجود تھے دونوں اداروں کے مابین معاہدہ طے پایا کہ گلابی نمک کو درآمد کر کے اس کی تیاری مکمل کی جائے گی اور پاکستان سے  بیرون ممالک اس کی ایکسپورٹ کو مزید فعال اور وسیع کیا جائے گا یہ پرواجیکٹ میانوالی پنجاب میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع ہو گا انجینئر اسد احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ھے ان کا ادارہ اس معاہدے کے بعد پاکستان پنک نمک کی درآمد اور ایکسپورٹ میں دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گا۔

ای پیپر دی نیشن