اسلام آبا د(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس نے تھانہ سنبل کے علاقے میں 131 گھروں کے 41 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے۔
41 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج
Aug 12, 2023