انچارج سیف سٹی ٹیلی کمیونیکشن عیسیٰ سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپٹیکل فائبر واصف سرور کیلئے تعریفی اسناد

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی/ٹریفک نے سیف سٹی ٹیلی کمیونیکشن انچارج محمد عیسی سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپٹیکل فائبر واصف سرور کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا، سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے کچھ عرصہ قبل ٹیلی کمیونیکیشن انچارج کو وفاقی پولیس کے وائرلیس سسٹم کو وی ایچ ایف سے ٹیٹرا ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے ساتھ ٹیٹرا نیٹ ورک کو پیر سوہاوہ کے علاقہ میں نئے بی ٹی ایس سسٹم کے ذریعے بڑھانے کا کام سونپا تھا، جس پر انہوں نے ٹیٹرا نیٹ ورک کی کوریج کو اسلام آباد میں60 فیصد سے 80 فیصد تک بڑھایا اور افسران و اہلکاروں کو ٹیٹرا وائرلیس سیٹ بھی مہیا کیے، اس کے علاوہ گزشتہ چار سالوں کے دوران eMBC سرور کے صارفین کے اکائونٹس اور پاس ورڈز تک رسائی کو بھی بحال کیا اور غیر دستیاب شدہ eMBC سرور تک رسائی حاصل کرکے ان کے کریڈنشلز کو بھی بحال کیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپٹیکل فائبر نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک سیف سٹی کیمرہ جات کی رسائی ممکن بنانے کے ساتھ 18 ای ایل ٹی سائٹس کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا ۔

ای پیپر دی نیشن