گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر و سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کی مندرہ آمد، معزز مہمان کا چیف آرگنائزر خواجہ محمد جہانگیر کی ہدایت کے مطابق جنرل سیکرٹری حمزہ بٹ کی قیادت میں یوتھ ونگ گوجرخان نے پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں استقبال کرنے والوں میں تحصیل صدر قمر شہزاد،جنرل سیکرٹری حمزہ بٹ،نائب صدر شکیب کیانی،نائب صدر آصف بٹ،جنرل سیکرٹری ن لیگ پی پی 9 عامر میر،چوہدری آصف آف یو کے، چوہدری مظہر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی9 حافظ احسان لحق،ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری پی پی 9 چوہدی ابرہیم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مبشر ذوق، سٹی گوجرخان کے جنرل سیکرٹری زبیر قریشی، راجہ اسلم،راجہ افضال اور دیگرشامل تھے اس موقع پر چوہدری سرفراز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کی تینوں سیٹیں جیتے گی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا ہر ورکر میاں نواز شریف کا سپاہی بن کر گھر گھر نواز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔