اسلام آباد( نا مہ نگار) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ تین سے چار سالوں میں وفاقی حکومت کی طرف سے یونیورسٹی کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاہے ۔جس کے باعث یونیورسٹی مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔ان سب کے باوجود بھی محدود وسائل میں یونیورسٹی کو مضبوط بنانے اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔وائس چانسلرنے کہاکہ یونیورسٹی کے مالی مشکلات کے پیش نظر اس دفعہ طلبہ وطالبات کی فیسوں میں 10سے 25فیصد تک اضافہ کررہے ہیں۔کیونکہ اس وقت جامعہ میں سمسٹر فیسیں دیگر جامعات کی نسبت سب سے کم ہیں۔اس کے علاوہ تمام غیر ضروری اخراجات اور مراعات میں کمی،وزٹنگ فیکلٹی کو زیورو فیصد پر لانے کے ساتھ ساتھ نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا مشکل صورتحال سے نکلنے میں یونیورسٹی کے ملازمین ،طلبا کا ساتھ دینا ضروری ہے ۔تاکہ مل کر ان تمام مشکلات سے باہر نکل سکیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
حکومت نے یونیورسٹی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، وائس چانسلرجامعہ قراقرم
Aug 12, 2023