کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے 60سال سے بند سرکاری راستہ کو واگذار کرا دیا،یاسر محمود راجہ اور اہلیان نلہ مسلماناں کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے سرکل ریو نیو آفیسر کو سرکاری راستہ خسرہ نمبر 2590_کی نشاندہی/حد بندی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔جس پر چوہدری صغیر احمد سرکل ریو نیو آفیسر،حلقہ پٹوار سرکل قاضی نوید قمر نے راستہ کا تعین کر کے رپورٹ پیش کر دی۔جس پر اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور محکمہ مال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔