راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی بِل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے وطنِ عزیز کی بنیادیں کھوکھلی نہیں ہونے دیں گے، مشاہیرِ اسلام تو کُجا عام انسان کی توہین بھی حرام سمجھتے ہیں، کالعدم جماعتوں کے ساتھ ڈیل کر کے جمہوریت، آئین اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،پاکستان میں کوئی شیعہ سُنی لڑائی نہیں ایک عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنے کے عزائم کو روکا جائے، ترمیمی بِل قرآن و سُنت سے متصادم ہے قائدِ اعظمؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بچانے کیلئے ہر محبِ وطن کو ہم آواز ہونا ہو گا، توہین ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے مشاہیرِ اسلام کی توہین کا راستہ روکنے کیلئے تمام مذہبی سیاسی سماجی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل طے کِیا جائے، کوئی بھول میں نہ رہے مکتبِ تشیُع کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے، کسی بھی طاقت کو پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، تمام مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہیں اپنے عقائد سے متصادم کوئی قانون قبول نہیں کریں گے۔