اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

Aug 12, 2023

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی جانبر نہ رہ سکا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں رواں سال جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے۔فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل چھاپوں اور ایک 19 سالہ فلسطینی کے قتل میں ملوث یہودی آبادکار کی رہائی کے نتیجے میں کشیدگی برقرار ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے علاقے زواتا کے ایک رہائشی 27 سالہ عامر احمد خلیفہ کو گولی ماری گئی۔

مزیدخبریں