لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کیبل نیٹ ورک کے مالک کو قتل اور پولیس کانسٹیبل سمیت 6افراد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ ہربنس پورہ کے علاقے کوٹلی عبدالرحمٰن میں ہجویری کیبل نیٹ ورک کے مالکان سے ریکارڈ یافتہ ملزم بلال شاہ بھتہ مانگتا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر ملزم بلال شاہ نے ارسلان شاہ، ذوہیب اور 3 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے کیبل نیٹ ورک کے مالک شہزاد کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر پولیس کا نسٹیبل علی رضا، محمد اسحاق، نوید،نیاز علی، راہگیر طاہر اور ایک نامعلوم راہگیر شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم بلال شاہ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی۔