پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بد عنوانیاں ‘وزیر اعظم کا نوٹس ‘تحقیقات کا حکم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن اور دیگر معاملات کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جو ایف آئی اے کریگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن سمیت دیگر معاملات میں بدنظمی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سے متعلق ریفرنس ایف آئی اے کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔گزشتہ ماہ 19 جولائی کو خواجہ آصف کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کا پی ایچ ایف معاملات کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس کے بعد بے ضابطگیوں کے خلاف سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو بھیجی گئی تھیں۔وزیراعظم نے ان سفارشات کی روشنی میں پی ایچ ایف کے الیکشن شفاف طریقے سے کرانے، ہاکی کلبز اور الیکٹورل کالج کی جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف میں مالی بے ضابطگیوں کیخلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا،وفاقی حکومت جاتے جاتے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیخلاف انکوائری کھول گئی ، ہاکی فیڈریشن میں مالی بے ضابطگیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کے خلاف احتساب کا عمل شروع کردیا ، خط کے مطابق 19 جولائی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر کمیٹی کی وزیراعظم سے میٹنگ ہوئی، کمیٹی کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر چند تجاویز کی منظوری دیدی گئی،خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کے تحت ہاکی کلبس اور انتخابی عمل کی سکروٹنی جلد از جلد کی جائے ، پاکستان سپورٹس بورڈ کی درخواست پر ایف آئی اے کو ہاکی فیڈریشن کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا گیا،خط کے مطابق ایف آئی اے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لے ، انکوائری کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ تمام قانونی تقاضے پورے کرے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صاف و شفاف انتخابات کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،خط میں وفاقی حکومت کا انکوائری اور انتخابات کو اولین ترجیحات پر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...