جشن آزادی پرسیاسی جھنڈا لہرانے والوں کو حوالات میں بند کیاجائیگا

Aug 12, 2023

لاہور(نامہ نگار)جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر سیاسی ورکرز محتاط رہیں، تقریبات میں صرف پاکستانی پرچم لہرائیں۔سیاسی پارٹی کا جھنڈا لہرانے والوں کو حوالات میں بند کیاجائیگا۔زرائع  کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کو سیاسی رنگ دینے والوں کے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کسی بھی پارٹی کا جھنڈا لیکر سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔شاہراہوں پر سیاسی پارٹی پرچم لہرانیوالوں کیخلاف ٹریفک پولیس اورضلعی پولیس خصوصی نظر رکھے گی،یوم آزادی کو قومی دن کے طور پر منائیں نہ کہ سیاسی رنگ دیا جائے۔ اس حوالے سے لاہور میں ایس ایچ اوز اور ایس پیز کو خصوصی نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں