لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے100 سے زائد پراسیکیوٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ رخسانہ یاسمین ودیگران کی درخواستوں پر بیرسٹر احمد قیوم نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکرٹری پراسیکیوشن کو تبادلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے 70 سے زائد خواتین کو دوسرے اضلاع میں تبادلہ کیا، تبادلوں کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین کے تبادلے کیے گئے، تبادلوں کا اختیار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے پاس ہے، سیکرٹری کی جانب سے تبادلے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے تبادلوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔