پنک سالٹ کی برآمد سے20کروڑ ڈالر بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

اسلام آباد(نا مہ نگار)پنک سالٹ کی برآمد سے20کروڑ ڈالر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور سالٹ ورکز کے مابین گلابی نمک کی درآمد اور تیاری بارے ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کے تحت حکومتی ادارہ اس کمپنی سے ملکر کام کرے گا  ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ انجینئر اسد احمد چیف ایگزیکٹیو مراکل سالٹ ورکز احمد ندیم ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم حسن اقبال و دیگر اعلی افسران اس موقع پر موجود تھے دونوں اداروں کے مابین معاہدہ طے پایا کہ پنک سالٹ کو درآمد کر کے اس کی تیاری مکمل کی جائے گی اور پاکستان سے بیرون ممالک اس کی ایکسپورٹ کو مزید فعال اور وسیع کیا جائے گا یہ پرواجیکٹ میانوالی پنجاب میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ہو گا انجینئر اسد احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ھے ان کا ادارہ اس معاہدے کے بعد پاکستان پنک نمک کی درآمد اور ایکسپورٹ میں دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گا جدید پنک راک سالٹ کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسیلٹی قائم کی جائے گی   یہ سہولت صرف نمک کی برآمد کیلئے استعمال کی جائے گی پنک سالٹ کی ایکسپورٹ کیلئے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون ضلع میانوالی میں لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ   پاکستان پنک سالٹ کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں جگہ بناسکے گا دنیا میں پنک سالٹ کی 12 ارب ڈالرکی مارکیٹ ہے ہم ڈیڑھ لاکھ ٹن سالانہ پنک سالٹ برآمد کرسکتے ہیں عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کی کوشش کریں گے ،یہ پنک سالٹ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے ہی فروخت ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن