لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا پی ٹی آئی کے 57 کارکنوں کی رہائی کا حکم

راولپنڈی(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے 57کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر احکامات جاری کیے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کرکے 57پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...