امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی جب کہ ہزاروں افراد بے گھر اور تقریباً ایک ہزار عمارتیں تباہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 ہزار سے زائد لوگ جزیرے سے نقل مکانی کرچکے ہیں، ایک ہزار خاکستر اور 11 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔گورنر ہوائی جوش گرین کے مطابق آگ نے جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، کئی لاشیں جلے ہوئے گھروں میں ہوسکتی ہیں جب کہ آگ سے جان بچا کر سمندر میں چھلانگ لگانے والوں میں 17 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچالیا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے تباہی کو بڑا قومی سانحہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی کی تعمیر نو میں کئی سال اور اربوں ڈالر لگیں گے۔
امریکی جنگلات میں آگ لگنےسے67 افراد ہلاک
Aug 12, 2023 | 11:12