یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہوچکا ہے : شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیاجاچکا ہے ، ایسے ہی اہمیت جتا رہے ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ۔ سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہےشہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گے اور بات الیکشن کمیشن تک آگے نہیں بڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی مشہوری کے لئےجتنے مرضی دن لگالیں، پاکستان کی سیاسی زندگی کے سیاہ ترین 16مہینےتھے جو انہوں نے لگائے ، غریب کو زندہ مار دیا ہے، آٹا ، گھی، چینی ،بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ تک وہ دینے کے قابل نہیں رہا ، شہروں میں لوٹ مار شروع ہوچکی ہے اور خانہ جنگی کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہےاور جو یہ نئی تاریخ دیتے تھےکہ نواز شریف کل آ رہا ہے ، پرسوں آ رہا ہے ان کی خواہشوں پر پانی پھر گیا ہے ، 90دن میں الیکشن کروانے ہونگےاور جو سلوک انہوں نے عوام سے روا رکھا ہے اس کا انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13اگست رات انشااللہ11بجے میں لال حویلی کے باہرقوم سےخطاب کروں گا، اگر ضرورت پڑی توآج شام بھی ایک ٹویٹ جاری کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر کے نزدیک ، میرے رشتے داروں اور ملازموں کو اٹھا کر لے گئے ہیں اور ان کو لاپتہ کر دیا ہے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے اور جسے انتقامی سیاست کا عروج سمجھاجائے گا لیکن بالاآخر یہ شکست کھائیں گئے اور عوام ووٹ کے ذریعے ان کو شکست فاش دیں گے ۔ شیخ رشید نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پرانہوں نے اقتصادی معاشی اورمالیاتی عوام کا جنازہ نکال دیا ہے، قوم کی معیشت تباہ کر دی ہےلیکن اپنا بھی ستیا ناس کر دیا ہے، یہ لوگ عوام میں جانے اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں اور الیکشن کے دن انکو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن