غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس،الیکشن کمیشن کاتحریری حکمنامہ جاری

 تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کروانے کی اجازت دی جاتی ہے۔پی ٹی آئی 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائیں،یہ رقم یتیم خانے کو دی جائے گی، پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز کا حتمی جواب جمع کروائے،حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹا دے گا۔الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کردے گا۔حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...