مری (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم پاکستان وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ہفتہ کے روز مری سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے،جمعہ کے دن انہوں نے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے اعزازمیں گورنمٹ ہاؤس مری میں ظہرانہ دیا تھا، سابق وزیراعظم نے ملاقات میں کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔اس موقع پرامام مسجدنبوی نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا،ملاقات کے بعد میاں محمد نواز شریف اپنی آبائی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ چلے گئے تھے۔مری میں ایک دن قیام کے بعد وہ گذشتہ دن لاہور کے لئے روانہ ہو گئے۔ میاں محمدنواز شریف گزشتہ کئی دنوں سے خیبر پی کے کے سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں قیام پزیر تھے وہ جمعہ کے چھانگلہ گلی سے مری پہنچے تھے۔