لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 25 ویں مین پارکو نیشنل رگبی چیمپئن شپ واپڈا نے پہلی بار جیت لی، فائنل میں آرمی کی ٹیم کو 17-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے سیمی فائنل میںآرمی نے پنجاب ییلو کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے اسلام آباد جنز کی ٹیم کو ہرایا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد جنز کی ٹیم کو 15-10 سے ہرا دیا۔ فائنل میں واپڈا نے دفاعی چیمپئن آرمی کی ٹیم کو 17-0 سے ہرا کر پہلی بار نیشنل رگبی سیونز چیمپئن شپ جیتی۔ اختتامی تقریب میں پارکو کی جنرل منیجر گروپ کارپوریٹ آفیئرز شیرون دائس تھی۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید، چیئرمین فوزی خواجہ، سیکرٹری سلمان شیخ، ییحیٰ بھٹی،حاجی عارف، فیضان، شکیل ملک، سید معظم علی شاہ، محمد عاصم، واپڈا سپورٹس بورڈ کے آفیشلز، آرمی سپورٹس بورڈ کے آفیشلز اور رگبی کے سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔