گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر کو 8سو ارب کی کولیکشن نہیں کرکے دیں گے ادارہ خود کولیکشن کرے ۔ان خیالات کااظہار امیدوار چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی،سی او گیپکوجام محمدایوب، و دیگران کے زیراہتمام پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن مہم کے سلسلہ میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاوید سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا منشور اور اغراض و مقاصد واضع ہیں ہم نے کامیابی کے بعد ایف بی ار کے لیے 8سوارب کی کولیکشن نہیں کرنی بلکہ ایف بی آر خود اپنے طور پر کولیکشن کرے، اسی طرح اووربلنگ کا پیسہ افسران کی جیبوں میں تو نہیں جاتا مگر نوٹسسز افسران کودیئے جاتے ہیں، گیپکو انجینئرز ہمیں سپوٹ کریں ہم الیکشن میں کامیاب ہوکر یہ سارا سلسلہ بند کروائیں گے۔اس موقع پر گیپکو سے امیدوار برائے ممبر جنرل باڈی پنجاب انجینئر رانا فرحان نے کہا کہ محض میری فتح معنی نہیں رکھتی بلکہ الیکشن کے روز ہمارا پورا پینل کامیاب ہونا چاہیے،تقریب میں گیپکو کے علاوہ واسا سمیت دیگر اداروں کیاانجینئرز نے بھی شرکت کی۔