گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ کا دورہ کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ، ریجنل ڈائریکٹر طارق محمود، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عمران سلیم اور پرنسپل ادارہ پروفیسر سعید احمد بھٹی موجود تھے۔ اس موقع پر سینٹر آف ایکسی لینس، سائیبر سکیورٹی کورس کے حوالے سے خصوصی پریذنٹیشن دی گئی اور چیئرپرسن کے سوالات کے جوابات دیئے گئے، بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے ادارہ ہذا کے جملہ اساتذہ اور دفتری عملے کے ساتھ فرداً فرداً بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے، بعد ازاں بیریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر شعبہ تعلیم میں سہولیات باہم پہنچائی جا رہی ہیں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔