کامونکی(نمائندہ خصوصی) پولیس ریڈ سے قبل اقدام قتل کے ملزمان کو اطلاع دیکر فرارکرانے کے الزام میں لیڈی کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ صدر میں تعینات لیڈی کانسٹیبل رمشاحمید نے گزشتہ روز اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات میں نامزد ملزمان عاطف گادی وغیرہ کے رشتہ داروں کو ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی کے چھاپہ سے قبل ازوقت اطلاع دیکر ملزمان کو فرار ہونے کا موقع فراہم کیا تھا۔صدر پولیس نے پیشہ وارانہ فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں لیڈی کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔