لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے قائمقام مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، سعید نامدار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو ودیگر نے کہا پنجاب بھر میں اساتذہ کی ان سروس پرموشن کیلئے ڈی پی آئی پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بار بار مراسلہ جات لکھنے کے باوجود اساتذہ کی ان سروس پرموشن مکمل نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف محکمہ تعلیم مختلف تقریبات ، سپورٹس ایونٹس ، ٹرانسجنڈر اور ارلی مارننگ سکولز جیسے منصوبوں کے آغاز کا اعلان و انعقاد کر دیتا ہے لیکن ان کیلئے فنڈز فراہم نہیں کئے جاتے۔ ہارڈ شپ تبادلہ جات کیلئے اچانک درخواستیں ایجوکیشن اتھارٹیز کو جمع کروانا ، کمیٹیوں کی تشکیل محکمہ تعلیم کے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب سے مطالبہ ہے تبادلہ جات پر سے پابندی ہٹانے سے قبل سسٹم پر ان سروس پرموشن کیلئے مختص پوسٹوں کو بلاک کیا جائے۔
اساتذہ کی ان سروس پرموشن کیلئے مختص پوسٹوں کو سسٹم پر بلاک کیا جائے: رانا انوار الحق
Aug 12, 2024