گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )علی الصبح شروع ہونیوالی بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے واسا عملہ متحرک،واسا عملہ فیلڈ میں موجود اور بارشی پانی کو کلیئر کرنے میں مصروف ،ایم ڈی واسا فیصل شوکت خود بارشی صورت حال کی مانیٹرنگ کر تے رہے ۔ایم ڈی واسا نے بارشی پانی کو جلد کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی خرم نبیل بٹ نے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ نے بتایا کہ واسا کا عملہ و مشینری پوری طرح متحرک ہے۔ نکاسی آب کے لیے کئے گئے تمام تر انتظامات اور پمپس مکمل فعال کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے موجودہ سلسلے کے اختتام تک تمام ایمرجنسی کیمپس واسا کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی،کیمپوں میں نکاسی آب کے لیے مشینری اور آلات بھی موجود ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو۔
واسا کا عملہ و مشینری پوری طرح متحرک ہے: کاشان حفیظ بٹ
Aug 12, 2024