گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گیپکو میں سب ڈویژن کی سطح پر کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری ،صارفین کی طرف سے اووربلنگ سمیت شکایات کی بھرمار،تفصیل کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایات پرصارفین کی شکایات کے فوری ازالہ اورانہیں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سب ڈویژن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقادکیااس موقع پرایس ڈی او اروپ سب ڈویژن'ایس ڈی اوسیالکوٹ سب ڈویژن بھی موجودتھے جبکہ کھلی کچہری میں صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ ایس ای کینٹ عامر محمود نے تمام سائلین کے مسائل فردافردامسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری کیے سائلین کی طرف سے کھلی کچہر ی میں شریک صارفین کی طرف سے اوور بلنگ 'بھاری بھرکم بلوں کی اقساط 'اوورلوڈ ہونے کے باعث تاروں 'ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے بارے میں شکایات کی بھر مار تھی ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط کروانے میں ناکامی پر کھلی کچہری میں شریک سائلین کی بڑی تعدادمایوس لوٹ گئی 'تاہم ایس ای کینٹ کاکہناتھا کہ اپنی بساط کے مطابق صارفین کوسہولیات فراہم کرنے 'ان کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیںگی۔