گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ، لاقانونیت ، بے روزگاری غربت افلاس معاشی ناہمواریوں سمیت تمام درپیش مسائل کا واحدحل نظام مصطفی کے نفاذ اور حضرت مجدد الف ثانی علیہ الرحمہ کی تعلیمات ہیں اب وقت ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجاسکے ان خیالات کا اظہار امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی نے مرکزی عرس مجدد اعظم کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں درپیش چیلنجوں کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل پیر اہونا ہوگا ۔ اسی میں ملکی استحکام وبقا ممکن ہے ۔ دین اسلام اور سنت رسول میں زندگی کے تمام پہلوئوں کی راہنمائی موجو دہے ضرورت صر ف اس امر کی ہے کہ ہم ان سے فیض یاب ہوں ۔اس موقع پرقاری خادم بلال مجددی، محمد عارف ماجد مجددی ، محمد ظہیر الحسن جرال ودیگر بھی موجود تھے۔