گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن،ایڈیشنل ڈی جی اکائونٹس طارق محمود،مینجر ایڈمن اظہر یعقوب و دیگرنے مدّت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دیئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن نے مدّت ملازمت پوری کر کے باعزت طریقہ سے گیپکو سے ریٹائرہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ گیپکو کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اُن کے واجبات کے فوری ادائیگی گیپکو کا ایک احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا بہترین دور اس کمپنی کو دیا اور اس کو نمبر ون بنانے میں اپناحصہ ڈالا ،آپ نوکری سے ریٹائر ہونے ہیںمگر ہمارے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں آپ کا محکمہ کے ساتھ تعلق ہر گز نہیں ٹوٹا آپ جب چاہیں یا آپ کو کوئی مسئلہ ہو بلا جھجھک ہمارے پاس آئیں آپ کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث ِ فخر ہوگا۔