گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،100 سے زائد پختہ و عارضی تعمیرات مسمار کرکے 2ٹرک سامان بھی ضبط کرلیابتایا گیا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایات پر چیف آفیسر کارپوریشن حیدر چٹھہ نے جی ٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ایم او آر سمیر انتظار چیمہ کی قیادت میں لینڈ مینجر رحمت علی انصاری،انسپکٹرز عرفان نسیم بٹ کی نگرانی میں سپیشل سکواڈ تشکیل دیا جنہوں نے شاہین آباد تا لوہیانوالہ نہر تک تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا اور 100سے زائد پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار کردیا جبکہ 2ٹرک سامان بھی قبضہ میں لے لیااس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ نے کہا کہ کمشنرکے حکم پر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے،تاجر و دوکاندار اپنے اپنے بازاروں اور دوکانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کروائیں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کیا جائیگی۔