ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی ز یر نگرانی عملہ نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا یکم اگست سے ابتک پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے ضلع کے 16 ہزار 5 سو 17 مختلف مقامات کی انسپکشن کی۔ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 393 افراد کو مجموعی طور پر 09 لاکھ 80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ننکانہ صاحب: نان و روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے عملہ متحرک
Aug 12, 2024