شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے زیراہتمام چلنے والی ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں امیدواروں سے ہو نے والے نارواسلوک پرشہریوں نے شدید رد عمل کااظہارکیاہے شہریوں کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے برانچ انچارج محمدعمران نے امیدواروں سے بدکلامی معمول بنارکھا ہے جبکہ اس کی تعیناتی کے بعدبرانچ میں کرپشن کوبھی شدید بڑھاواملاہے جس کے خاتمہ پر توجہ دینے کے بجائے انچارج لائسنسنگ برانچ محمد عمران سارادن دفترمیں بیٹھ کر خوش گپیوں میں و قت گزارتاہے۔
شیخوپورہ: ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں نارواسلوک پرشہری سیخ پا
Aug 12, 2024