شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم منور منج نے کہا ہے حکمرانوں نے عوامی جذبات کی تر جما ن پی ٹی آئی کی قیادت کے مطالبات کو سنجیدہ نہ لیاتوملک گیراحتجاج کیا جائے گااورروزانہ کی بنیادپراحتجاجی مظا ہر ے کرکے اپناموقف ہم اجاگرکریں گے۔دھاندلی زدہ حکو مت عوام پرظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی کسی شعبہ کو نہیں بخشا گیا اور ملک روز بروز مزید مسائل و بحرانوں کاشکارہورہا ہے جس کی فکر کرنے کے بجائے حکمرانوں کی ساری توجہ اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے پر مرکوز ہے ۔